میشاء شفیع کیخلاف ہرجانہ کیس ، علی ظفر کے وکیل کو جرح کیلئے طلب کر لیا گیا

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی طرف سے ماڈل میشاء شفیع کے خلاف دائر ہرجانہ درخواست پر میشاء شفیع کے بیان پر علی ظفر کے وکیل کو جرح کے لئے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سید امجد علی شاہ نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت 10 جون تک کیلئے ملتوی کردی، یاد رہے کہ جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں میشاء شفیع پر گلوکار علی ظفر نے ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔