نشتر پارک کے قریب جعفری الائنس کے دفتر کی چھت دھماکے سے گرگئی،

نشتر پارک کے قریب جعفری الائنس کے دفتر کی چھت دھماکے سے گرگئی،

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نشتر پارک کے قریب جعفریہ الائنس کے دفتر کی چھت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دفتر بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جعفریہ الائنس کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعوی کیا گیا ہے کہ دستی بم حملے کے 22 دفتر کی چھت منہدم ہوئی۔ ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈو نے اس دعوے کو رد کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پولیس کو دھماکے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے تنویر عالم اوڈو نے بتایا کہ کسی نے دھماکے کی آواز بھی نہیں سنی۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق انہوں نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے جو جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ دے گا۔ جس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ واقعہ حادثہ ہے یا دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تنویر عالم اوڈو کے مطابق واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔