فوج کا تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ

فوج کا تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ
پاکستان کی فوج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے وزارت خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات، مہنگائی اور روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے فوج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں اس بجٹ کے دوران 20 فیصد اضافہ کیا جائے۔

خط میں وزارت دفاع کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ تینوں افواج کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا کل حجم 63 ارب اور 30 کروڑ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد معیشت بدحالی کا شکار ہے اور ملکی کرنسی کی قدر تیزی سے گری ہے
Pakistan24.tv-report