مشکل حالات میں جرات مندانہ فیصلے خوش آئند ہیں ۔خالد تواب

پاکستان کے ممتاز بزنس مین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ یو بی جی کے چیئرمین سندھ زون خالد تواب نے کہا ہے کہ کرو نا سے پیدا شدہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ صورتحال میں جراتمندانہ حکومتی فیصلے خوش آئند ہیں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی ان فیصلوں پر خوش ہے

اور حکومتی اقدامات کو ویلکم کرتی ہے ملک کے تاجر اور صنعتکار پوری طرح تیار ہیں کہ بعزتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے جیوے پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خالد تواب نے کہا کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال نے دنیا بھر میں معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے

بڑے بڑے ترقی یافتہ ملک اور ان کی حکومتیں اس صورت حال میں سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہیں دنیا بھر کی امپورٹ ایکسپورٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے بڑے بڑے کاروبار تباہ ہوئے ہیں دنیا کی تاریخ میں قوموں پر ایسے وقت آتے ہیں اور ہمیں انتہائی جرات بہادری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس صورتحال سے خود کو نکالنا ہے ملکی صنعت کار تاجر برادری اور عزم ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں


انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی کا تحفظ سب سے پہلے اور سب سے ضروری بات ہے ہمارے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے جس بہادری اور دلیری سے صورتحال کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہیں ان کی خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگی بچانے کے لئے خدمات انجام دی ہیں ۔ اور اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹے ان کی بہادری کو پوری قوم کا سلام ۔انہوں نے کہا کہ مشکل اور کٹھن مراحل میں حکومت اور صنعتکار تاجر برادری کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوتا ہے پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ درست سمت میں مثبت فیصلے کرنے سے مشکلیں آسان ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ آنے والے چند مہینے مشکل ہوں گے کارخانے فیکٹریاں اور کاروبار دوبارہ پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ محنت کرنے والوں کی مدد کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بلند حوصلہ اور بہادری سے حالات کا مقابلہ کرنے والی قوم ہے انشاءاللہ صورتحال میں تیزی سے بہتری آئے گی
رپورٹ ۔۔۔۔ محمد وحید جنگ برائے جیوے پاکستان ڈاٹ کام