ایک ہنسانے والا سب کو رلا گیا

آہ جیدی ۔۔” ہاٸے جیدی ” ۔۔۔۔ ایک ہنسانے والا سب کو رلا گیا ۔۔ معروف و عہد ساز اداکار و قلم کار جناب اطہر شاہ خان المعروف جیدی رمضان المبارک کی ساعتوں میں انتقال کرگٸے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ایک عہد ختم ہوا فن کا ایک باب بند ہوا !!

پاکستانی مزاح نگاری کے مایہ ناز اداکار و قلم کار اطہر شاہ خان یکم جنوری 1943 کو رام پور کے ایک پٹھان گھرانے میں پیدا ہوٸے لیکن جیدی صاحب نے راقم الحروف کو بتایا تھا کہ اس تاریخ کو بس تاریخ ہی ماننا “مستند” نہیں !! وہ قیامِ پاکستان کے بعد اپنے اہلِ اعیال کے ساتھ لاہور آٸے اور پھر 1957 میں کراچی منتقل ہوگٸے اور پھر کراچی سے ہی ان کی وابستگی ایسی رہی کہ آج اسی شہر کی خاک ان کے نصیب میں آٸی ۔ کچھ ماہ قبل “جیدی” صاحب سے اُن کی قیام گاہ پر جنرل منیجر پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز جناب شجاعت اللہ ، پروڈیوسر حنا عمران اور معروف مزاحیہ شاعر عبدالحکیم ناسف صاحب کے ساتھ یادگار ملاقات ہوٸی جس میں جیدی صاحب کو نٸے زاویوں سے جانا ۔ ایک ملنسار و مشفق انسان کے ساتھ ساتھ وہ دو ٹوک بات کرنے والے فرد تھے ۔ طارق اقبال ‘ کویت