مضرصحت پانی فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،25 ملزمان گرفتار

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی ہدایات پرواٹربورڈ اور پولیس کا مضرصحت پانی فروخت کرنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،25 ملزمان گرفتار کرکے مضر صحت پانی سے بھرے 25ٹینکرز قبضے میں لے لئے گئے ،

2غیرقانونی ہائیڈرنٹس بند ، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے بلوچستان کے علاقہ ساکران اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوںساتھ کراچی کے مضافات میں پانی کے جوہڑوں سے مضرصحت اور کیمیکل ملا پانی بھر کر کراچی میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے آئی جی سندھ پولیس کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا ،دوسری جانب وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں قائم کرکے انہیں مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکروں کیخلاف کارروائی کا حدف دیا تھا، ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر ریحان اقبال سب انجینئر محمدقیصرنے پیرآباد ،منگھوپیر اور سعیدآباد تھانوں کے اہلکاروں کی مدد سے مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکر کراچی لاکر فروخت کرنے والے18 ٹینکروں اور ایک گھر میںقائم غیرقانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی کی ،پولیس نے 18ملزمان کو گرفتار کرکے ٹینکرقبضے میں لے لئے جبکہ واٹربورڈ نے پیر آباد ،منگھوپیر اور سعید آباد تھانے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں اس کے علاوہ ایک گھر میں قائم ایک غیرقانونی ہائیڈرنٹ بھی بند کرادیا گیا ہے ، دوسری جانب واٹربورڈکے سب انجینئر ممتاز مگسی کی قیادت میں قائم دوسری ٹیم نے اس ہی اثناءمیںاسٹیل ٹاو ¿ن اور بن قاسم تھانوں کی حدود میں مذکورہ تھانوں کی نفری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے باہرسے مضرصحت پانی بھرکرکراچی میںداخل ہونے والے 7ٹینکرزکے خلاف کارروائی کی،پولیس نے7ملزمان گرفتار کرکے 7ٹینکرزقبضے میںلے لیئے ہیں، بعدازاںواٹربورڈ کی اس ٹیم کے سربراہ ممتازمگسی نے اسٹیل ٹاو ¿ن اوربن قاسم ٹاو ¿ ن تھانوںمیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں ۔