اب نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو سینئرز کی جگہ لے گا ‘ صباء حمید

سینئر اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے ، اب نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں سینئرز کی جگہ لے گا ۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے شوبز کرئیر میںاتنے ڈراموں میں کام کیا ہے کہ مجھے ان کی تعداد بھی یاد نہیں ۔ لاہور اور کراچی میں سب سے زیادہ کام کیا اور میری پہچان پی ٹی وی سنٹر لاہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے