اٹلی، لاک ڈاؤن میں نرمی، منچلے ساحل سمندر پر پہنچ گئے

اٹلی میں 2 ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد منچلے ساحل سمندر پر کائٹ سرفنگ کرنے پہنچ گئے۔

اٹلی میں حکومت نے 2 ماہ بعد کورونا سے مرنے اور متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کردیا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے اس اعلان پر اٹلی کے ٹاؤن Ladispoli میں ساحل سمندر کھلنے کی اجازت مل گئی جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد کائٹ سرفنگ کرنے پہنچ گئی۔خطروں کے کھلاڑیوں نے 2 ماہ بعد اس اجازت پر ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ سمندر کی لہروں پر کائٹ سرفنگ کرتے ہوئے خوب کرتب بازی کی اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 395 ہو چکی ہیں اور اٹلی میں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 18 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔

Courtesy Jang urdu