ہم لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جارہے ہیں عوام کی زندگی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے” وزیراعلیٰ سندھ

ہم لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جارہے ہیں عوام کی زندگی ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیز 2 میں جارہے ہیں، احتیاط کی بہت زیادہ ضرورت ہے، لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں،اگر ضرورت کے تحت باہر نکلیں تو سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کو لازمی پہنیں، گھر واپسی پر بزرگوں اور بچوں سے دور رہیں، کوشش کریں آپ بالکل باہر نہ نکلیں کیونکہ آپ کی زندگی سے زیادہ کوئی اور چیز قیمتی نہیں ہے۔


انہوں نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 80 لوگ صحتیاب ہوئے جس کے بعد یہ تعداد 2020 ہوگئی ہے جبکہ مزید 4 افراد بھی اپنی زندگی گنواں چکے ہیں جس کے ساتھ ہی مجموعی اموات 180 ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں 5افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وزیر اعلی ہاؤس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وزیراعلی ہاؤس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔

TOPSHOT – A passenger (R) wearing a facemask as a prevention measure against the COVID-19 coronavirus sits in a bus in Karachi on March 11, 2020. The number of novel coronavirus cases globally stood at 118,554, with 4,281 deaths, across 110 countries and territories by 0900 GMT on March 11, according to a tally compiled by AFP from official sources. / AFP / Asif HASSAN

ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا مثبت آنے کے بعد عملے کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ان میں سے وزیر اعلی ہائوس کے ایک ڈرائیور، ایک ٹیکنیشن، ایک کلرک میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تمام مثبت آنے والے عملے کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی ہائوس میں غیر ضروری افسران اور اسٹاف کے داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
وزیراعلی ہائوس کی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹڈی دل سے متعلق اجلاس بھی ویڈیو لنک کے زریعے کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اب وزیراعلی ہائوس کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہائوس سے متصل کمشنر ہائوس کی اسٹاف کالونی میں بھی کئی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1080 نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے ہیں۔