پاکستان میں ریکارڈ نئے کیسز، 639 ہلاکتیں

پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ سندھ اور پنجاب میں تیزی سے ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 21 مریض ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک دن میں ایک ہزار 991 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اتوار کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 21 نئی ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 639 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 29 ہزار421 ہوگئی ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار 23 ہے۔

کورونا سے اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 234 ہے جب کہ پنجاب میں 192 افراد اس وبا سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے 180 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 24 ہے۔ اسلام آباد میں پانچ اور گلگت بلتستان میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
سندھ اور پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر نئے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

پنجاب میں اب تک 11 ہزار 93 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک 641 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

سندھ میں 10 ہزار771 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 935 ہے۔

خیبر پختونخوا میں اب تک کورونا کے چار ہزار 509 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 86 اور گلگت بلتستان میں 430

افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4215 ٹیسٹ کیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 4215 ٹیسٹ میں 709 نئے کیسز سامنے آئے جو ٹیسٹ کا 17 فیصد ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ابتک 91323 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس سے 11480 کیسز آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* تکلیف دہ بات ہے کہ آج 9 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس وقت تک 189 مریض انتقال کر گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس وقت 9210 مریض زیر علاج ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* گھروں میں 7973، آئیسولیشن مراکز میں 684 اور اسپتالوں میں 553 مریض ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 99 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 26 وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* آج 61 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* صحتیاب ہونے والے مجموعی مریضوں کی تعداد 2081 ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ بھر کے 709 کیسز میں سے کراچی میں 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیر میں 152، ضلع جنوبی میں 45 اور ضلع وسطی میں 87 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ضلع شرقی کراچی میں 81، ضلع غربی 54اورکورنگی میں 29 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* حیدر آباد میں 29، جیکب آباد میں 19اور شکارپور میں 16نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* گھوٹکی میں 12، سانگھڑ اور نوشہرو فیروزمیں 11-11مزیدکیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سکھر میں 6، لاڑکانہ میں 5اورشہید بینظیر آباد میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جامشورو اور خیرپور میں 3-3، ٹنڈوالہیار میں 2 مزید کیسز سامنے آئے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ