عدالتی تحقیقات کی جائیں اور خرم شیر زمان کو ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا جائے اگر خرم ثبوت پیش نا کرسکیں تو ان کو جھوٹا قرار دے کر زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے

ناصر بیگ چغتائی ایک سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر ہیں اور وہ اپنی دیوار پر لکھتے ہیں اور تحریک انصاف کے رویہ اور کورونا سے متعلق ان کے دعوے پر جعلی قرار دیتے ہیں جس کو بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا ہے۔

میرا خیال ہے کہ سندھ حکومت پر کرونا کے غلط اعداد و شمار دینے کی عدالتی تحقیقات کی جائیں اور خرم شیر زمان کو ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا جائے اگر خرم ثبوت پیش نا کرسکیں تو ان کو جھوٹا قرار دے کر زندگی بھر کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے اگر سچ ہو تو وزیر اعلی ، فیڈرل مانیٹرز ، مشیر صحت سب کو طلب کیا جائے اور درجہ با درجہ سزا دی جائے ۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی کریڈیبلٹی متاثر ہوگی اور ڈونرز ایک قدم پیچھے ہٹیں گے جس سے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں( قرضوں کی ادائیگی موخر ) کو دھچکا پہنچے گا ۔ اگرچہ اسد عمر نے خرم شیر زمان کے دعوے کی تردید کی ہے لیکن تیر کمان سے نکل چکا ہے ۔ مجھے بھارتی چینلز سے فون آیا تھا میں نے اسد عمر کے حوالے سے تردید کی ہے اور ان کو پورا سسٹم بتایا ہے جس کا خرم کو پتہ نہیں ۔ میری بات پر بھارتی چینل والے مایوس ہو گئے ہیں ممکن ہے وہ اس کو نشر نا کریں ۔