وزیراعظم نے آباد سے اپنا وعدہ پورا کردیا اب ہماری ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے

پاکستان کے ممتاز بلڈر اور آباد کے سابق چیئرمین عارف یوسف جیوا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آباد سے کیا گیا برسوں پرانا وعدہ پورا کردیا ہے ان کی حکومت نے جو شاندار اور بے مثال پیکیج پاکستان کی تعمیراتی صنعت کے لیے دیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور ماضی کی کسی حکومت نے ایسا پیکج نہیں دیا تھا وزیراعظم عمران خان نے آباد ہاؤس میں آکر وعدہ کیا تھا کہ اگر میں وزیراعظم پاکستان بنا تو آپ کا تجاویز پر مبنی سارا پیکج منظور کرلیا جائے گا

اور اب انہوں نے اپنا وہ وعدہ پورا کردیا ہے اس لیے اب ہم بلڈرز اور ڈیولپرز کی ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے کیا ہم حکومت کے پیکج کے آنے کے بعد اپنا کام تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں عارف یوسف جیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہوسنگ کنسٹرکشن انڈسٹری میں حکومتی پیکیج کے آنے کے بعد سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی جس کے نتیجے میں ان گنت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور کئی کروڑ روپے کا ریونیو حکومت کو حاصل ہوسکے گا حکومت نے ہمیں بہت بڑا ریلیف دیا ہے اس لیے اب تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا دسمبر 2020ءتک کمانڈو آپریشن کرنے کی جو تاریخ مقرر کی گئی ہے اس پر تیزی سے عملدرآمد ہونا چاہیے پنجاب اور دیگر صوبوں نے اعلان کردیا ہے لیکن سندھ میں ابھی کچھ روز ہی سندھ کی حکومت نے ابھی تک کوئی ایسا نہیں کیا سندھ میں بھی اگر علان واضح طور پر آجائے تو اس صورت حال اور بہتر ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وہاں پر کچھ آرڈرز کر رکھے ہیں اور پلاٹوں کے کنورژن کا معاملہ ہے حکومت کو اس حوالے سے نظرثانی کرنی ہوگی ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ وفاقی حکومت نے آباد کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے جو اہم تجاویز تھیں انہیں اپنے پیکیج کا حصہ بنا لیا ہے اور اس پر تعمیراتی شعبہ بہت خوش ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ روزگار کے بہت وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایاکاری بڑھے گی اور حکومت کا ریونیو بڑھ جائے گا کرو نہ کی صورتحال کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں اس حوالے سے حکومت کو توجہ دینی ہوگی کیونکہ لیبر ان پروجیکٹس پر کیسے پہنچ سکے گی جب تک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی امید کرتے ہیں کہ سوال سے حکومت کو یہ واضح فیصلہ کرے گی اور لیبر کو تعمیراتی پروجیکٹس کی سائٹس تک پہنچانے کے حوالے سے بھی کوئی اقدامات ہو سکیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ حکومت میں حفاظت کے اقدامات کے حوالے سے جو ہدایات جاری کی ہیں تعمیراتی شعبے میں ان ہدایات پر پہلے دن سے عمل کیا جارہا ہے آباد کے دفتر سے لے کر تعمیراتی منصوبوں تک ایس او پی پر باقاعدگی سے عمل کیا جارہا ہے اور حفاظتی تدابیر کو ممکن بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آباد پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے ہمیشہ مثبت تجاویز دیتا آیا ہے اور پاکستان کی ترقی میں اس کا کردار ہے ماضی میں جو مسائل تھے اب انہیں اس حکومت نے حل کرنے پر توجہ دی ہے جس کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے