واٹربورڈ ملازمین اور ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی ( ) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی کوششوںسے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے واٹربورڈ ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور دیدی ہے،واٹربورڈ ملازمین اور ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

، سجدہ شکر ادا کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ ملازمین کوماہ اپریل کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے حکومت سندھ کو مکتوب ارسال کیئے تھے جس پر بعدازاں سمری تیار کی گئی اور اسے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی دن رات کی بھاگ دوڑ و محنت اور وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ذاتی کوششوں سے برق رفتاری سے تمام مراحل سے گزارا گیا ،گذشتہ روز واٹربورڈ کی سی بی اے اور دیگر یونین کے رہنماو ¿ں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے مزدور رہنماو ¿ں پر واضح کردیا تھا کہ واٹربورڈ کی جانب سے ادارے کے ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے سمری تیار کرکے روانہ کردی گئی ہے، اسے منظوری کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دیاگیا ہے، سمری کی منظوری کے بعدتمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی ، جمعرات کی شام وزیربلدیات وچئیرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی خصوصی توجہ اور کوششوں کے نتیجہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری پر دستخط کرکے منظوری دیدی ،سمری کی منظوری کی اطلاع ملتے ہی واٹربورڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،ملازمین واٹربورڈ اور واٹربورڈ کی سی بی اے متحدہ ورکرز فرنٹ ،پیپلز لیبر یونین،ڈیموکریٹک لیبر یونین ، وطن پرست لیبر یونین سمیت دیگر مزدور تنظیموں نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں واٹربورڈ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ ، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان سے اظہار تشکر کیا ہے