سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وبا سے 24 گھنٹوں میں 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بیان

* سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس وبا سے 24 گھنٹوں میں 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ


* خیرپور کے پیر جو گوٹھ میں 246 کیسز مثبت آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ نے پیر جو گوٹھ میں لاک ڈائون سخت کرنے کی ہدایت دیدی

* یہ انتہائی تشویش کی بات ہے اور اب عوام کو سمجھنا ہوگا کہ صورتحال کیا بن رہی ہے، سید مراد علی شاہ

* ہم نے 5498 ٹیسٹ کئے جس کا 20 فیصد یعنی 1080 کیسز مثبت آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10771 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* آج 4 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مجموعی تعداد 180 ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس وقت سندھ میں 8571 مریض زیرعلاج ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* زیرعلاج مریضوں میں 7432 گھروں ، 609 آئیسولیشن مراکز اور 530 اسپتالوں میں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 23 وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 1080 کیسز میں سے کراچی میں 583 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ضلع جنوبی کراچی میں 143، ملیر میں 133 اور ضلع شرقی میں 113 نئے کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ضلع وسطی کراچی میں 78، کورنگی میں 61 اور ضلع غربی میں 55 ظاہر ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم نے کراچی میں مختلف دکانوں اور سبزی فروشوں کے پاس عوام کے ٹیسٹ کئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ان میں کچھ دکاندار اور وہاں پر موجود گاہک مثبت آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ایسی صورتحال میں عوام اپنی زندگی کے بچائو کیلئے خود بھی فیصلہ کرے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سکھر میں 34، حیدرآباد میں 19، گھوٹکی اور لاڑکانہ 17-17 مزید کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* کشمور کندھ کوٹ 8، شہید بینظیرآباد میں 7، مٹیاری میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میرپورخاص میں 4 ، جامشورو اور قمبر شہدادکوٹ میں 3-3 اور ٹنڈوالہیار میں 2 نئے کیسز آئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* پیرجوگوٹھ کی صورتحال

* پیر جو گوٹھ میں ایک خاتون جس کو اچانک تکلیف ہوئی اور انتقال کرگئی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وہ عورت حیدرآباد سے گھوم کر آئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 4 مئی کو 35 ٹیسٹ کئے جس میں 10 کیسز آئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

*6 مئی کو 97 ٹیسٹ کئے جس میں بھی 10 کیسز ظاہر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 7 مئی کو 59 ٹیسٹ کئے جس میں 7 مزید کیسز ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 8 مئی کو 251 ٹیسٹ کئے اور 246 کیسز سامنے آگئے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* یہ کسی چھوٹے گائوں میں بہت زیادہ کیسز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس وقت پیر جو گوٹھ میں کل 277 کیسز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ نے 1500 ٹیسٹنگ کٹس خیرپور بھیج دی ہیں، ترجمان

* وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیسٹ کرنے والی 7 ٹیموں کو پیر جو گوٹھ میں مقرر کیا ہے

* آپ کی زندگی آپ کے ہاتھ میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* آپ حکومت کا ساتھ نہیں دینگے تو صورتحال بدسے بدتر ہوجائے گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* آج میں سندھ کی صورتحال دیکھ کر شدید پریشان ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اللہ پاک ہم پر رحم کرے لیکن ہمیں خود پر بھی رحم کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم لاک ڈائون کی فیز ٹو میں داخل ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* کورونا سے بچائو والی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ