ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا آئسولیشن میں جانے کا فیصل

لندن: انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے انگلش کرکٹ ٹیم ایک ماہ تنہائی میں رہے گی، اس دوران کھلاڑی کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ سمر سیزن ٹیسٹ کرکٹ بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شائقین پھر سے براہ راست کرکٹ دیکھنے کے لیے بے تاب اور کھلاڑی پرجوش ہیں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے دورے پر جانے سے آپ کو اس کی عادت پڑ جاتی ہے، آئسولیشن میں رہنا بہت مشکل ہوگا لیکن جب تک ماحول، میرا کنبہ اور باقی ہر شخص محفوظ ہے، میں آئسولیشن میں رہنے کو تیار ہوں۔

یاد رہے کہ جولائی سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنا ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے سبب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔