قائد اعظم یونیورسٹی: آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے اساتذہ اور طلبہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ قائد اعظم یونیوسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز یکم جون سے شروع ہوں گی اور اگست تک جاری رکھی جائیں گی۔
اساتذہ کو انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے پر آمادہ کریں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے طلبہ جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے انہیں اس بات پہ آمادہ کریں کہ وہ اپنے سمسٹرز کو فریز کرالیں۔
قائد اعظم یونیورسٹی کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تاحال امتحانات لینے یا منسوخ کرنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے

Courtesy hum news urdu