ٹرمپ کا روزانہ کورونا ٹیسٹ ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روزانہ کی بنیاد پر کورونا کا ٹیسٹ ہوگا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک فوجی اہلکار24اپریل کو اپنے اندر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے چند گھنٹے پہلے ان کے دفتر میں موجود تھا۔صدر ٹرمپ کی ٹیم کے اس رکن میں بدھ کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی۔صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اہلکار ان کے ساتھ ان کے کمرے میں تھا لیکن یہ بتانے کے ساتھ ہی انھوں نے وائرس لگنے کے خطرے کو زیادہ اہمیت نھیں دی۔اس اہلکار میں وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ اور امریکا کے نائب صدر مائیک پنس کے بھی ٹیسٹ ہوئے جو نیگیٹو آئے۔اب اعلان کیا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا اب ہفتہ وار کی بجائے روزانہ ٹیسٹ ہو گا۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس کے کچھ عملے نے ماسک پہننا شروع کر دیے ہیں اور اب جو ان کے لیے کھانا لے کر آنے والا سٹاف بھی ماسک پہنے گا

Courtesy Jang Urdu News