کویت کا کل سے کورونا لاک ڈاؤن کا اعلان

دنیا میں بہت سے ممالک کورونا وائرس کے باعث لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر رہے ہیں یا اس میں نرمی اختیار کر رہے ہیں، ایسے میں کویت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر کل سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کویت میں کل سےنافذ کیا جانے والا یہ لاک ڈاؤن 30 مئی تک برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ کویت میں کورونا وائرس نے اب تک 47 افراد کی جان لی ہے جبکہ اس وائرس سے 7 ہزار 208 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

چین میں مزید ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 976 اور اس سے اموات 4 ہزار 637 ہوگئی ہیں

Courtesy Jang Urdu