چینی شہر ووہان سے پاکستانی طلبا کی واپسی ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی 3 ماہ بعد وطن واپسی کا گرین سگنل مل گیا ، حکومت نے پاکستانی طلباکی واپسی کیلئے خصوصی پرواز ووہان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

زلفی بخاری کی درخواست پر وزیراعظم نےخصوصی پرواز کی منظوری دے دی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہا 18 مئی کوپہلی پرواز چین کے شہر ووہان بھیجی جا رہی ہے،250 سے زائد طلبا کو پاکستان واپس لانے کے انتظامات کر لیے گئے ، بہادر طلبا پر وزیراعظم خان اور پوری قوم کو فخر ہے

Courtesy Ary News Urdu