تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان : وزیر تعلیم شفقت محمود

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا
حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے سکولوں سمیت ملک بھر کے تمام تعلیم ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ‘قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔’ شفقت محمود نے کہا کہ ‘سکولوں سمیت دیگر تمام تعلیمی ادارے مزید ڈیڑھ ماہ یعنی 15 جولائی تک بند رہیں گے۔’
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سے قبل تمام تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند کیا گیا تھا۔ شفقت محمود نے مزید بتایا کہ ‘ملک بھر میں نویں، دسویں، فرسٹ ایئر اور سکینڈ ایئر کے بورڈ کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔’ ‘اب گذشتہ برس کے نتیجے کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کیا جائے گا۔‘