وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے نے ملاقات کی
 عام آدمی کی زندگی میں آسانیوں کیلئے متفقہ فیصلے کئے گئے :عثمان بزدار
وزیراعلیٰ  پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے نے ملاقات کی۔جس میں کورونا وباء کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وطن واپس آنے والے مسافروں کو دوران قرنطینہ فراہم کی جانے والی سہولتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہوٹلوں اور قرنطینہ مراکز میں مسافروں کو ٹیک اوے کھانا منگوانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ مسافر دوران قیام آرڈر پر کھانا منگوا سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کورونا سے مختلف ممالک میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے کورونا وباء اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ ثقافتی اور ادبی تنظیموں و اداروں کیلئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیاہے ۔