آئیبا نے بھارتی باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی دھمکی دیدی

انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن(آئیبا) نے بقایاجات ادا نہ کرنے کی صورت میں بھارتی باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔ امیچر باکسنگ کی عالمی گورننگ باڈی کے صدر محمد مستحسین کی جانب سے بی ایف آئی کے سربراہ اجے سنگھ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک اپنے ملک میں ہونے والی 2 ورلڈ چیمپئن شپس کے بقایاجات ادا نہیں کیے جو3 لاکھ 60 ہزارڈالر(تقریبا 2 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار بھارتی روپے) بنتے ہیں، اگر رقم ادا نہ کی گئی تو بھارتی باکسنگ فیڈریشن (بی ایف آئی) کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی باکسنگ فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے سلجھانا چاہتے ہیں تاہم اس خط کے بعد ایسا ہونا انتہائی مشکل لگ رہا ہے