مقبول فوک گلوکار کریشن لعل بھیل انتقال کر گئے

سرائیکی اور مارواڑی زبان کے مقبول فوک گلوکار کریشن لعل بھیل انتقال کر گئے۔55 سالہ گلو کارکریشن لعل گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے جن کی طبیعت سنبھل نہیں سکی اور وہ دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

گلوکار کریشن لعل بھیل نے نہ صرف پاکستان میں اپنی آواز کا جادو جگایا بلکہ متعدد ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔