لوگ میرا نام استعمال کرکے اپنی دکان چمکاتے ہیں، وسیم اکرم

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ میرا نام استعمال کرکے اپنی دکان چمکاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اپنے بارے میں منفی باتیں سن کر مایوسی ہوتی ہے، 17 سال پہلے کرکٹ سے ریٹائر ہوا، لوگ آج بھی میرا نام استعمال کررہے ہیں لیکن میں ایسے لوگوں کو نظر انداز کرتا رہوں گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ منفی لوگوں کے پاس میرے پاس نہ کبھی وقت تھا اور نہ ہوگا۔
سابق کپتان عامر سہیل نے بھی وسیم اکرم پر شدید تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کوئی ورلڈ کپ نہ جیتے۔

یاد رہے کہ سابق بولر عاقب جاوید نے کہا کہ جو بھی فکسنگ میں پکڑا جائے، تاحیات پابندی اوردس سال جیل ہونی چاہیے، جسٹس قیوم کمیشن میں بہت کچھ چھپایا گیا جس کا بعد میں جسٹس قیوم نے اعتراف بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی میچ فکسرز کے خلاف بولا اس نے نقصان اٹھایا۔