پیرپیائی فلاحی تنظیم

پیرپیائی فلاحی تنظیم
(PFT)
پیرپیائی فلاحی تنظیم ایک مکمل غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے.
اس تنظیم کا قیام 09 فروری 2020 کو گاوں پیرپیائی, ضلع نوشہرہ, کے پی کے میں قیام میں آیا.
اس تنظیم کے بنیادی مقاصد میں

پیرپیائی کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا.
پیرپیائی کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو بنیادی ضرورت کی اشیاء گھر کی دہلیز پر بغیر کسی تشہیر کے مہیا کرنا.
گاوں کے مسائل کے حل کےلئے مشترکہ آواز اٹھانا.
گاوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے ٹی ایم اے سے رابطہ کاری یا خود انتظام کرنا.
غریب بچوں اور بچیوں کیلئے تعلیم کا اہتمام کرنا.
گاوں کا امن وامان برقرار رکھنے کےلئے مقامی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور مسلسل رابطہ. وغیرہ وغیرہ
پی ایف ٹی اپنے قیام سے لے کر اب تک کے مختصر عرصے میں تقریبا ا186000 روپے کے خرچ سے مختلف سرگرمیاں سرانجام دے چکی ہے.
یہ تمام رقم گاوں کے لوگوں نے مہیا کی ہے اور روز بروز ہمارے ساتھ مالی مدد کرنے والے دوستوں کے رابطوں میں اضافہ ہورہا ہے.
اب تک تنظیم اپنے منشور کے مطابق
100 مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم.
گاوں کے مختلف حصوں سے ٹی ایم اے کے تعاون سے کوڑا اٹھانا اور باہر لے جانا.
پورے گاوں میں ٹی ایم اے کے تعاون سے جراثیم کش سپرے کرنا.
کرونا حفاظتی اقدامات کے تحت
سینیٹائزر اور ماسک تقسیم کرنا
لوگوں کو سینیٹائزر بنانے کا طریقہ بتانا
لوگوں میں خصوصا کرونا کے حوالے سے ہاتھ دھونے اور صفائی کی اہمیت
سوشل ڈسٹینسنگ کے بارے میں عوامی آگاہی مہم.
مستحق معذور شخص کو وہیل چیئر کی فراہمی

پیرپیائی کیلئے اپنے وسائل سے مقامی سطح پر 15 بیڈ قرنطینہ سینٹر کا قیام جس میں ضرورت پڑھنے پر میڈیکل سٹاف کی تعیناتی کیلئے ضلعی انتضامیہ سے رابطہ کاری کے نتیجے میں انکی طرف سے عملے کی فراہمی کی یقین دہانی.
اگر چہ کرونا کی وجہ سے سکول بند ہیں لیکن ہمیں دو مقامی پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے پانچ پانچ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے.

احساس پروگرام کی کیش تقسیم کے موقع پر ہماری تنظیم کے جوانوں نے ضلعی انتضامیہ کے شانہ بشانہ کام کیا اور سوشل ڈسٹینسنگ کا باقاعدہ, پرامن اور باعزت طور پر کیا گیا. جس پر پورے ضلع میں پیرپیائی سینٹر کے انتظامات کو بہترین قرار دیا گیا.

ایک مستحق گھرانے کو دو عدد چارپائیاں جمعہ بستر, تکیہ و چادر مہیا کی گئیں.