گلوکارہ میڈونا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا

گلوکارہ میڈونا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی پاپ سٹار میڈونا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ میڈونا نے حال ہی میں کورونا ٹیسٹ کروایا اور اب اس کی رپورٹ آگئی ہے جو کہ مثبت ہے۔ رپورٹ مثبت آنے کے بعد میڈونا نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کر لیا ہے۔ میڈونا ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کر کے رکھیں گی۔ واضح رہے اس سے قبل ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی دیگر کچھ شخصیات بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔