سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم آبر آلود

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں موسم آبر آلود رہنے کے علاوہ بعض شہروں میں بارش جبکہ کچھ مقامات پر گردوغبار کے طوفان کا بھی قوی امکان ہے.
ویب نیوز ’سبق ‘ نے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی کے حوالے سے کہا ہے کہ عسیر ریجن ، نجران، جازان اور الباحہ کے مشرقی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جمرات تک جاری رہے گا .
توقع ہے کہ ریاض سے مشرقی علاقوں کے علاوہ قیصم اور شمالی سمت بھی درمیانے درجے کے بارش ہوگی
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاض ، مشرقی ریجن، قصیم ، مدینہ منورہ، حائل اورمکہ مکرمہ ریجن کے بعض مقامات پرشدید جبکہ کہیں درمیانے درجے کا گردوغبار چھایا رہے گا.
جن مقامات پر گردوغبار کی شدت ہوگی وہاں حد نگاہ صفر تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ عسیر ، نجران، جازان اور الباحہ ریجن کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جمرات کی شب تک جاری رہنے کی توقع ہے

Courtesy urdunews