خلیجی اورعرب ممالک میں کورونا کے نئے مریض

خلیجی اور عرب ممالک میں نیا کورونا وائرس (کووڈ19) حفاظتی اقدامات کے باوجود پھیلتا جارہا ہے. سیکڑوں افراد ہر روز اس کا شکار بن رہے ہیں.
الامارات الیوم کے مطابق بدھ 6 مئی کو خلیجی ممالک میں کورونا وائرس کے 3930 مصدقہ کیس رپورٹ ہوئے. جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 78774 ہوگئی.
متاثرین میں سے 17179 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 325 کی حالت نازک ہے.بحران کے آغاز سے لیکر اب تک خلیجی ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 441 تک پہنچ گئی.

Courtesy UrduNews