گورنر نے سندھ حکومت کا ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کا کورونا ریلیف آرڈیننس 2020ء مسترد کرکے سندھ حکومت کو واپس بھیج دیا۔

گورنر ہاؤس کے مطابق گورنرسندھ نے ریلیف آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے بھی سندھ حکومت کوآگاہ کر دیا ہے۔

گورنر سندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس پر اعتراض کیا ہے کہ سندھ حکومت بجلی اورگیس کے بلوں میں رعایت نہیں دے سکتی،ان کا کہنا تھا کہ بجلی نیشنل گرڈ سے آتی ہے اس میں سندھ حکومت کورعایت کا اختیار نہیں ہے۔

ان کامزید کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2002 ء کے تحت گیس بھی وفاقی معاملہ ہے۔

Courtesy Jang Urdu