نوجوان نے زہریلے سانپ کو چبا کر اس کے ٹکڑے کردیے

نئی دہلی : نوجوان نے سانپ کو محض اس لیے ماردیا کہ وہ اس کا راستہ کاٹ کر جارہا تھا، غصے میں نوجوان نے سانپ کو دانتوں سے چبا کر اس کے ٹکڑے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر کولر میں شراب کے نشے میں دھت ایک نوجوان اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سڑک پر سامنے سے ایک زہریلا سانپ گزر گیا جس پر نوجوان نے مشتعل ہو کر سانپ کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سانپ کے راستہ کاٹنے پر نوجوان اس قدر غصے میں آ گیا کہ اس نے سانپ کو پکڑ کر اپنے دانتوں سے اسے کاٹ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔

نوجوان کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سانپ کے راستہ کاٹنے پر غصے میں آ کر چلاتا ہے کہ ”تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ میرا راستہ کاٹنے کی۔

“ اس نوجوان کا نام ’کمار‘ بتایا گیا ہے جس کی یہ حرکت دیکھ کر اردگرد موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع کر دی لیکن پولیس کے آنے تک وہ سانپ کے کئی ٹکڑے کر چکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھا اور اسے نہیں معلوم تھا کہ وہ بہت زہریلا سانپ تھا جس کے کاٹنے سے اس کی موت بھی ہو سکتی تھی