خطرناک مگر مچھ نے خاتون کو پکڑ کر مار ڈالا

کیرولائنا : کیواہ جزیرے میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے خطرناک مگر مچھ نے حملہ کرکے ہلاک کر دیا تھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون نے اس کو چھونے کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے کیواہ جزیرے میں گزشتہ روز ایک خاتون کو مگر مچھ نے اس وقت حملہ کر کے جان سے مار ڈالا جب وہ اسے چھونے کی کوشش کررہی تھی۔

واقعے کے ایک عینی شاہد نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ58سالہ سنتھیا کورٹ اپنے ایک کام کے سلسلے میں یہاں آئی تھی، سنتھیا کورٹ صحیح طرح کام نہیں کرپا رہی تھی وہ معمول سے زیادہ بات کرنے والی اور آرام دہ خاتون تھیں
عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ اس کی رہائش گاہ آیا تھا لیکن صرف وہی چیز تھی جو اس نے دیکھی تھی، سنتھیا کورٹ نے مگر مچھ کو دیکھا اور قریب سے دیکھنے کے لئے نیچے تالاب میں چلی گئی
اس موقع پر مگر مچھ نے اسے اچانک ٹانگ سے پکڑ لیا اور اسے پانی میں گھسیٹا، ہم لوگوں نے بیلچہ پھینک کر اسے روکنے کی کوشش کرنے کے علاوہ کورٹ کو ایک رسی پھینک کر اس کو کنارے کی طرف کھینچنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے کوشش ناکام ہوئی۔

بعد ازاں جب ریسکیو اہلکاروں نے سینتھیا کورٹ کے جسم کو پانی سے نکالا تو دیکھا کہ اس کی ٹانگ کو مگر مچھ نے بری طرح کاٹ کر زخمی کردیا تھا، چارلسٹن کاؤنٹی کورونر نے سنتھیا کی موت کی وجہ ڈوبنے سے ظاہر کی ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی خصوصی طور پر نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ایسے مزید واقعات کی روک تھام کی جا سکے