کورونا 18 مئی کو ختم ہوجائے گا، آسمان پر ثریا ستارہ نمودار ہونے والا ہے، وبا ختم ہوجائے گی

کرونا 18 مئی کو ختم ہوجائے گا آسمان پر ثریا ستارہ نمودار ہونے والا ہے۔وبا ختم ہوجائےگی۔ اس حوالے سے پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار جاوید چودھری نے اپنے پروگرام میں علم فلکیات اور بعض احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ 18 مئی کو یہ وبا ختم ہوجائے گی یا اس میں بالکل کمی آجائے گی کیونکہ آسمان پر ثریا ستارہ خاص اوقات میں صبح کے وقت نمودار ہوجائے گا انہوں نے تصویر کے ساتھ بتایا کہ جیسے سارا کیا ہے اسے انگریزی میں Pleiades کہتے ہیں یہ ستاروں کا ایک جھرمٹ ہے انہیں سیون سسٹرز بھی کہتے ہیں اور m45 بھی کہا جاتا ہے .آپ اگر آسمان پر شمال کی طرف دیکھیں تو آپ کو ستاروں کے اندر سات ستاروں کا جھرمٹ چھپا ہوا نظر آئے گا یہ ستارے عموما دھند میں لپٹے ہوئے ہوتے ہیں اور برج ثور کے اوپر ہوتے ہیں۔

عرب اسکو پروین یا خوشہ پروین بھی کہتے ہیں ۔یہ ستارے حجاز یا عرب علاقوں میں بہار کے موسم کے آخر میں نظر آتے ہیں ۔یہ ستاروں کا جھرمٹ اسلام کے ظہور سے پہلے عرب علاقوں میں جیسے ہی نظر آتا تھا عرب زمین میں بیج بونا شروع کر دیتے تھے عرب تاجر بھی ستارہ ثریا کو دیکھنے کے بعد پھلوں کی تجارت شروع کر دیتے تھے ۔سمندر میں سفر کرنے والے بھی جب تک ستارہ سریا نہیں دیکھ لیتے تھے وہ شمال کی طرف سفر نہیں کرتے تھے ۔میکسیکو میں آج بھی لوگ ستارہ ثریا دیکھنے کے بعد کاشتکاری شروع کرتے ہیں ۔ستارہ ثریا کو بیجوں کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ۔آپ اگر انسان ستاروں کے جھرمٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ میں کے مہینے کے آخر میں اپنی چھت پر کھڑے ہوجائیں اور آسمان کی طرف دیکھیں آپ کو چاند اور مرکری کے درمیان سات ستاروں کا جھرمٹ نظر آ جائےگا آسمان پر جب انسان ستاروں کا جھرمٹ نظر آنا شروع ہوجائے تو زمین پر پھیلی وبائیں ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔ ستارہ ثریا کا تعلق علم نجوم سے نہیں ہے بلکہ علم فلکیات سے ہے ۔