مزید 40 جان سے گئے، کل ہلاکتیں 526

پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار ہونے والے مزید 40 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں موت کے منہ میں جانے والوں کی اب تک یہ ملک میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 526 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 22 ہزار 550 ہے۔ صوبہ پنجاب میں آٹھ ہزار 420 جبکہ سندھ میں آٹھ ہزار 189 مریض ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ساڑھے تین ہزار اور بلوچستان میں اب تک ڈیڑھ ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔ اسلام آباد میں یہ تعداد 495 ہے۔ سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 194 افراد کی وائرس سے ہلاکت ہوئی۔ پاکستان میں اب تک وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 200 سے زیادہ ہے