کاشتکارسبزمرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں، ترجمان محکمہ زراعت

ترجمان محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے ‘یہ بیماری ابتدائی پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخر میں سارا پھل سیاہ ہوکر گل سڑجاتاہے۔

انہوں نے’’اے پی پی‘‘کو بتایا کہ پتو ں کے موڑائوکیوجہ سے پتے جڑمڑ ہوجاتے ہیں ‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹاہوتاہے ‘ مرچ کے مرجھائو کی بیماری پتوں پر گول بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیارکرلیتے ہیں اس بیماری سے بچائو کیلئے پھل آور ی سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈیامتبادل زہر3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں‘بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں