ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا بہترین اقدام، پولیس کے افسران و جوانوں کی اسکریننگ اور مختلف طبی ٹیسٹ کا عمل جاری

سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں مراد سونی اور ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی معاونت سے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر جسپال اور ڈاکٹر نصرت نے بھی شامل ہیں اس کیمپ میں کراچی پولیس کے افسران اور جوانوں معائنہ کیا جارہا ہے ۔ امروز ویسٹ زون کے افسران اور اہلکاروں کے کرونا سمیت ایڈز، ملیریا، ہیپاٹائٹس اور دیگر نوعیت کے ٹیسٹ اور اسکریننگ کی گئی۔ ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی کلینیکل کلیکشن ٹیم نے ویسٹ زون کے 250 سے زائد افسران و اہلکاروں کے بلڈ سیمپلز لئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون کیپٹن (ر) عاصم خان کے ہمراہ ڈی ایس پی آپریشن ویسٹ زون بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فرحان عیسٰی کیجانب سے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کرونا کے وائرس کے پھیلنے اور اس سے بچاو سے آگاہی کا لیکچر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے موجودہ صورت حال میں ڈاکٹر جے پال اور ڈاکٹر نصرت اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ 

ڈی آئی جی ویسٹ کیپٹن (ر) عاصم خان نے پولیس کے جوانوں کو کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے اپنے خطاب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فورس کی صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات کئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کیپٹن (ر) عاصم خان نے ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے ڈاکٹر جے پال اور ڈاکٹر نصرت کو ان کی خدمات پر appriciation سرٹیفیکٹس دیئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے مراد سونی، ڈاکٹر فرحان عیسی اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی سیمپلز کلیکشن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔