احساس پروگرام کے نام پر عوام کے ساتھ جانوروں والا سلوک کیا جارہا ہے : وزیر تواناںُی سندھ امتیاز شیخ

وزیر تواناںُی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں ہے۔انگوٹھے کی تصدیق کے لیے مستحقین کا بغیر فاصلے کے رش تشویشناک ہے ، انگوٹھے کی تصدیق کے لیے محتاط طریقہ کار بھی اختیار کیا جاسکتا تھا ۔ کچھ روز قبل احساس پروگرام میں گورنر سندھ کی شرکت کی وجہ سے صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ گورنر کی تقریبات میں بھی سماجی فاصلے کی ایس او پی پر عمل نہیں کیا گیا تھا۔ بزرگ و خواتین کو روزے کی حالت میں شدید گرمی میں کھلے آسمان کے نیچے کھڑا کرنا افسوس ناک ہے۔شدید رش اور سماجی فاصلہ اختیار نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائیرس مزید شدت سے پہلنے کا خدشہ ہے۔ نادرا فوری طور پر مستحقین کے لیے سایے کا بندوبست کرے، سماجی فاصلے کی ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔