کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں ایک انتہائی چونکا دینے والا انٹرویو

عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بننے والے مایہ ناز ڈاکٹر شیخ قیصر وحید پہلی مرتبہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں زمینی حقائق پر کھلی گفتگو کر رہے ہیں

وہ پاکستان فارما مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق سربراہ کی حیثیت سے پاکستانی فارما انڈسٹری کو درپیش مشکلات مسائل اور چیلنجوں پر گہری دسترس رکھتے ہیں اور حکومتی مشینری کی استداد اور گنجائش سے بھی پوری طرح باخبر ہیں وہ میڈی شور لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او بھی ہیں ان کا شمار پاکستان کے انتہائی قابل پروفیشنلز میں ہوتا ہے

انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے سائنس میں آنرز اور باعزت ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کیں او پاکستان اور بیرون ملک متعدد مارکیٹنگ اینڈ سیلز مینجمنٹ کورسز میں شرکت کر چکے ہیں انہوں نے فارماسیوٹیکل کیریئر کا آغاز انیس سو اٹھتر میں کیا انہیں بہترین ساکھ کی حامل مختلف ملٹی نیشنل اور نیشنل فارما کمپنیز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا

انہوں نے فارماسٹیکل مارکیٹنگ میں پی ایچ ڈی کر کے ڈاکٹر یٹ کا اعزاز حاصل کیا ۔انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ہیلتھ کمیٹی کی سربراہی بھی کی اور وہ پاکستان میں صحت کے مسائل کے حوالے سے انتہائی گہرا مشاہدہ اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں

۔رونا سے پیدا شدہ صورت حال نے انہوں نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو کی ہے جس میں انتہائی چونکا دینے والے باتیں سامنے آئی ہیں اس کی تفصیلات بہت جلد آپ jeeveypakistan.com پر ملاحظہ فرما سکیں گے ۔