وزیر صحت سندھ کے احکامات پر محکمہ صحت سندھ کی طرف سے ہیٹ ویو اور طوفانی برساتوں کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہدایات جاری

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو   نے ہیٹ ویو اور طوفانی برساتوں کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہدایات جاری کر دی ہیں۔  محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی میں ہیٹ ویوَ کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو    نے ہدایات جاری کی ہیں کہکراچی کے ہسپتالوں میں ہیٹ ویو ایمرجنسی وارڈ قائم کئے جائیں، تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف و دیگر عملہ کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔  اتوار سے سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں طوفانی برساتیں ہونے کا بھی امکان ہے۔ تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے ہیلتھ ایمرجنسی سہولیات مکمل کرنے کی ہدایت۔