کرکٹ شائقین کی جانب سے وسیم اکرم ،وقار یونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار پائے

کرکٹ شائقین کی جانب سے وسیم اکرم اور وقار یونس ڈریم فاسٹ بولرز جوڑی قرار پائے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا ڈریم پئیرز مہم میں 10لاکھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیم اکرم اور وقار یونس کے بارے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

دوسرا نمبر وسیم اکرم اور محمد آصف کی جوڑی نے پایا جبکہ محمد آصف اور محمد عامر کی جوڑی اس مہم کی فہرست میں مقبولیت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آئی۔اس سے پہلے اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی مقبول ترین جوڑیوں کا بھی اعلان سامنے آچکا ہے