میڈیا کورونا سے صحت یاب افراد کو بھی دکھائے، محمد حفیظ

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سے 6 ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے متعلق بہت ہی دردناک اور بری خبریں دیکھیں اور سنیں۔

سوشل میڈیا اکائونٹ پر محمد حفیظ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے میڈیا ہائوسز سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں نے کورونا وائرس کو شکست دی اور صحت یاب ہوکر پہلے کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، ان پر بھی پروگرامز کئے جائیں۔