سندھ حکومت نے جامعہ کراچی میں ملک کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جسکی ٹیسٹنگ استعداد یومیہ 8 سو ہے جسے بڑھا کر چوبیس سو کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے : مرتضیٰ وہاب

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے بروقت فیصلے کئے، یومیہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا سندھ حکومت نے جامعہ کراچی میں ملک کی سب سے بڑی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جسکی ٹیسٹنگ استعداد یومیہ 8سو تھی جسے بڑھا کر چوبیس سو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کورونا سے نمٹنے کے لئے عوام کا ساتھ ضروری ہے سماجی فاصلہ، ماسک پہننا اور گھروں میں قیام کرنا ہوگا سندھ حکومت نوے فیصد کورونا ٹیسٹ مفت کررہی ہے سرکاری ہیلپ لائن پر فون کرکے گھر بیٹھ کر ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈاکٹر فرقان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعلی سندھ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے آج بدھ کے روز رپورٹ آجائیگی سندھ حکومت نے250ڈسپوز ایبل وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے پچاس ڈسپوزایبل وینٹی لیٹرز مل چکے ہیں جبکہ صوبائی محکمہ صحت نے 163وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے تنقید کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی وباء سے نمٹنا ہوگا وہ منگل کو سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے صوبائی وزیر شبیر بجارانی اور دیگر انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اقدامات اور تعریف مخالفین کو پسند نہیں آئی 26فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہونے پر سندھ حکومت نے ٹاسک فورس بنائی سندھ حکومت کی سہ جہتی حکمت عملی ہے ٹریس،ٹیسٹنگ اور ٹریٹمنٹ سندھ حکومت کی حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کےلیےڈاکٹرز تعنیات کیےسندھ میں 64ہزار افراد کی اسکریننگ ایئرپورٹ پر کی گئی تفتان بارڈر پر کس طرح چیزوں کو خراب کیاگیا یہ ساری دنیا جانتی ہے تفتان سے آنیوالے 1388زائرین صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں کورونا پازیٹو سےمتاثر 280زائرین بھی کورونا کو شکست دیکر گھروں کو جاچکے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 5102تبلیغی جماعت کےبھائیوں کو سندھ بھر میں قرنطینہ کیاگیا 4355تبلیغی جماعت کےبھائی کورونا نیگیٹو رپورٹ ہوئے تبلیغی جماعت سےوابستہ افراد کاشکر گزار ہوں تبلیغی جماعت سےوابستہ افراد کی بڑی تعداد گھروں کو روانہ ہوچکی ہے جبکہ گلگت بلتستان سےوابستہ افراد کو سندھ میں کورونا ٹیسٹ کیاگیا کورونا نیگیٹو کےحامل گلگت بلتستان کےلوگوں کی بڑی تعداد کو روانہ کیاجاچکا ہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کے اقدامات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 13کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹریز ہیں یومیہ 4800کورونا ٹیسٹ سندھ میں کیےجاسکتےہیں ہم کورونا ٹیسٹ کی استعداد بڑھانے جارہے ہیں ملک کی سب سےبڑی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ حکومت نے کراچی یونیورسٹی میں ہے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری میں یومیہ 800ٹیسٹ کیےجاسکتےہیں کراچی یونیورسٹی کورونا لیبارٹری کی یومیہ استعداد کو 2400کرنے کا فیصلہ کیاہے وزیراعلی نے اس مد میں رقم جاری کردی ہے سندھ میں صوبائی حکومت نوےفیصد کورونا ٹیسٹ مفت کررہی ہے ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں تنقید کا جواب دینا نہیں چاہتے لیکن ریکارڈ کی درستگی کے لئے مخالفین کو احترام کے ساتھ جواب ضرور دیتے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 283وینٹی لیٹرز سندھ کےسرکاری اسپتالوں میں موجود ہیں 14مریض سندھ میں وینٹی لیٹرز پر ہیں سندھ حکومت نے250ڈسپوز ایبل وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے پچاس ڈسپوزایبل وینٹی لیٹرز مل چکے محکمہ صحت سندھ نے 163وینٹی لیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرقان کےانتقال کا افسوسناک ہوا افسوس ہےکہ ڈاکٹرفرقان کی جان چلی گئی ڈاکٹر فرقان کےانتقال کےحوالے سےانکوائری رپورٹ آج صبح تک آجائےگی شہریوں سے درخواست ہےکہ کورونا علامات پر محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سےرابطہ کریں محکمہ صحت کی ٹیم گھر آکر ٹیسٹ کرےگی انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال جناح اسپتال اور گڈاپ اسپتال میں آئسولیشن کی سہولت موجودہے ایکسپو سینٹر میں بارہ سو بستروں کا آئسولیشن سینٹر موجود ہے پی اےایف میوزیم میں فیلڈ اسپتال قائم کررہے ہیں سندھ کے ہر ضلع میں آئسولیشن سینٹرز بنائےجارہے ہیں تین سوبستروں کا آئسولیشن سینٹر حیدرآباد میں فعال کردیاہے ڈاکٹر فرقان کی موت کی وجہ وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی کی نہیں ہے مزید تحقیقاتی رپورٹ آنے پر سب ظاہر ہوجائیگا پی ٹی آئی والوں کی تنقید کا جواب دیکر وقت ضائع نہیں کرناچاہتا 3056ٹیسٹ وفاقی حکومت سےملے وفاقی حکومت نے سندھ کو کوئی فنڈز نہیں دئیے اگر پی ٹی آئی سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہماری بات مانتی توآج صورتحال مختلف ہوتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحت کےبجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی سندھ حکومت کی اولین ترجیح صحت ہے کورونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں کمی نہیں منفی مہم کی وجہ سے اب لوگ کوروناٹیسٹ کرانے سے گھبرارہے ہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہےکہ کورونامریض سےنفرت نہ کی جائے لوگوں کو خوف سےنکالنےکی ضرورت ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کا آغاز سندھ حکومت نےکیا وفاقی حکومت اور دیگر نے سندھ کی تقلید کی اب وفاقی حکومت نے9مئی تک لاک ڈاون میں توسیع کررکھی ہے سندھ حکومت نے ایک ارب 8کروڑ روپے راشن پر خرچ کیے 4لاکھ 98ہزار خاندانوں کو راشن پہنچایاگیا انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام نےمشکل فیصلوں میں اپنی حکومت کاساتھ دیاوزیراعظم متضاد بیانیہ دینگےتولوگ کیسے عمل کرینگےوزیراعظم کبھی کہتےہیں کہ لاک ڈاون سےفائدہ ہوگا لچھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر گورنر مجمع میں پچاس گاڑیوں کےساتھ سفر کریں گے تو عوام کو کیا جواب دینگے کنفیوژن سےفیصلے نہ کریں۔ انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایم ایم اے کے رکن اسمبلی عبدالرشید اور انکے اہل خانہ سمیت تمام کورونا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے بیس لاکھ راشن بیگ کاوعدہ کبھی نہیں کیاتھا منفی پروپیگنڈا کیا گیا سندھ حکومت عوام کی صحت پرتوجہ دے رہی ہے فی الحال نومئی تک لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے
چاہتے ہیں جلد ختم ہو
سندھ کی عوام کے شکرگذارہیں انہوں نے بھرپورساتھ دیاہے
عوام لیڈرشپ کی طرف دیکھتے ہیں وزیراعظم غربت بھوک افلاس غریبوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا وزیراعظم کی اپنی ہدایات ہیں سماجی فاصلے رکھیں
پی ٹی آئی کے دوست اس پرعمل نہیں کرتے این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملنے والے پیسوں میں بھی کٹوتی کی گئی ہے صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے کہا کہ ضلع کشمور میں مقامی منقتلی کے13کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ہیں کشمور میں ایک ہی خاندان کے8افراد میں کورونا رپورٹ ہوا مقامی منتقلی کےکیسز کی وجہ یہی ہےکہ طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا کورونا کو شکست دینے کے لئے ہمیں طبی ماہرین کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تاجرہمارے بھائی ہیں ان کے کاروبارکی ہمیں بھی فکرہے ایس اوپیزجاری کی ہیں مشاورت میں بہترفیصلہ کریں گے۔