آج مجھے قرنطینہ میں 9 واں دن ہے : گورنرسندھ

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے قرنطینہ میں آج  9 واں دن ہے، اب بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔   ابتدا میں کھانسی، بخار اور سانس لینے میں معمولی تکلیف جیسی علامات جو تھیں،بہت بہتر ہیں۔  کل دوبارہ ٹیسٹ کرواﺅں گا۔ جن افراد نے مجھے آئسولیشن کے دوران دعاؤں میں یاد رکھا ان کا مشکور ہوں ۔ اللّہ تعالی کا بہت شکر گزار ہوں ۔