شہری کو دھمکانے والا برطانوی وزیرمستعفی

برطانیہ کے بین الاقوامی تجارت کے وزیر کونر برنز کو اپنے والد کے تجارتی جھگڑے میں ایک عام شہری کو دھمکانا مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے استعفیٰ دیدیا۔ کونر برنز کیخلاف دارالعوام کی کمیٹی نے چھان بین کی اور ان پر ذاتی جھگڑے میں اپنی سرکاری حیثیت کے غلط استعمال کے الزامات ثابت ہو گئے ۔کمیٹی نے ان کی پارلیمانی رکنیت بھی ایک ہفتے کیلئے معطل کر دی، جس پر برنز اخلاقی طور پر مستعفی ہو گئے ۔برنز نے اپنے ٹویٹ میں استعفے کا بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے ، میں آئندہ بھی وزیر اعظم بورس جانسن کی بھرپور حمایت کرتا رہوں گا

Courtesy 92 News Urdu