مایوسی ترک کریں، کورونا ویکسین سال کے آخر تک تیار ہوجائیگی، ٹرمپ

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی ترجیحات کو متاثر کیا ہے وہیں دنیا کی سپرپاور امریکامیں صدارتی انتخابات میں اہم ترین ایجنڈے کے طور پر بھی سامنے آیا ہے۔ امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس مہم کے آغاز پر انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ رواں برس کے اختتام تک کورونا وائرس کے علاج کیلئے ویکسین تیار کر لی جائے گی، صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کا آغاز اتوار کو ʼنجی ٹی ویʼ کو دیے گئے ایک انٹرویو سے کیا۔ انٹرویو کیلئے انہوں نے لنکن میموریل کے اندرونی احاطے کا انتخاب کیا

Courtesy Jang Urdu