ریلوے کا 10 مئی سے محدود آپریشن شروع کرنے کا اعلان

وزارت ریلوے نے 10 مئی سے ملک بھر میں محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گیسفر کے دوران مسافروں میں مناسب فاصلہ رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، ریل میں سفر کے دوران مسافر اپنا ٹکٹ سامنے رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹکٹ چیکنگ کے دوران عملہ اور مسافر ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں گے، ریل کے ٹکٹوں کی 50 فی صد بکنگ آن لائن ہو گی

Courtesy Jang Urdu