کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی 5,278 تک پہنچ گئی

کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی 5,278 تک پہنچ گئی

کویت خلیجی ریاست کویت میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی گنتی 5,278 ہو گئی ہے۔مملکت میں 1947کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز171 افراد شفا پانے کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیئے گئے۔ اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی گنتی 3,291 ہے ڈاکٹر باسل الصباح کے مطابق گز شتہ چند دِنوں میں کویت میں کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کی وجہ کورونا کے ٹیسٹوں کے عمل میں تیزی لانا ہے۔ اب تک مُلک بھر میں ایک لاکھ 90ہزار سے زائد افرادکے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کویت میں 24 فروری کو کورونا کے ابتدائی کیسز سامنے آئے تھے۔ یہ تین مریض تھے جو ایران سے سفر کر کے واپس آئے تھے، جن کے ملک واپسی پر لیے گئے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اس کے بعد کے درجنوں مریض بھی وہی تھے جو ایران سے ہی کویت لوٹے تھے۔
گذشتہ سوموار کو حکومت نے کرفیو کے دورانیے میں مزید پانچ گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے اور جمعہ یکم رمضان سے 16 گھنٹے کے اس کرفیو پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت ریستوران، کیفے ،تمام بڑے تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز اور بازار بند ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں تمام تفریحی مقامات، کلب اور سیلون بند ہیں اور ان میں خواتین اور بچوں کا داخلہ ممنوع ہے۔