وفاق اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھی میڈیا کے ساتھ کچہری

اگر وفاقی حکومت کی یہ پالیسی رہی کہ صوبے اپنے مسائل خود دیکھیں تو وفاق اسلام آباد تک محدود ہوجائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پاک فوج اور رینجرز سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جس سے حکومت کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،

پی ٹِی آئی حکومت میں اتنی ہمت ہی نہیں کہ وہ 18ویں ترمیم کو چھیڑ سکے، ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر سمجھانے کے لیئے تیار ہیں،

حکومتِ سندھ کے بروقت اقدامات نے پاکستان میں اٹلی، ایران، نیویارک اور ووہان جیسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی،

دیگر صوبوں نے سندھ حکومت کے اقدامات کی پیروی کی اور ابتدائی 15 دنوں کے لاک ڈاؤن کے باعث مہلک وباء تیزی سے پھیل نہیں سکی،

ہم شہریوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ گورنر سندھ جو وفاق کا نمائندہ ہے سندھ میں لاک ڈاوَن کی مخالفت کرتا رہا ہے،

وفاقی وزراء نے فرنٹ لائن پر سینہ سپر ڈاکٹرز کے بارے میں کہا کہ یہ سندھ حکومت کے کہنے پر سیاست کر رہے ہیں،

وفاق کے دوہرے روئیے کے باعث ملک میں انتشار پھیل رہا ہے اور کرونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے،\
وفاق کی جانب سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تاحال پی پی آئیز فراہم نہیں کی گئیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اب تک کروناوائرس بحران کے دوران ہونے والے اخراجات کا 90 فیصد صوبے اپنے وسائل سے پورا کر رہے ہیں،

اس عالمی وباء کا مقابلہ صوبے اکیلے نہیں کرسکتے،

وفاق کے عدم تعاون کے باعث صوبے اس مہلک وباء کے خلاف لڑائی میں انتہائی مشکلات میں گِھرے ہوئے ہیں، \
ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز اصل ہیروز ہیں،
طبی عملہ اپنی جانوں پر کھیل کر شہریوں کی زندگیاں بچانے کی جدوجہد میں دن رات مصروف ہے،

کروناوائرس بہت بڑا بحران ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا بھی اپنا اپنا کردار نبھا رہے ہیں،

مجھے احساس ہے کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے باعث سب سے زیادہ متاثر غریب، محنت کش طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور ہوئے ہیں،

اس وقت ہمیں سب سے زیادہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ عزیز ہیں،

موجودہ حکومت غریبوں کو ریلیف پہنچانے کے لیئے اقدام اٹھا رہی ہے، وہ تمام ادارے پی پی پی کے ادوار حکومت میں ہی قائم ہوئے،

اگر ٹڈی دل کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال سنگین ہوجائے گی،

اختیارات کی منتقلی کے بعد پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں اسپتالوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے،