امدادی سرگرمیوں میں کے ایم ڈی سی کے طلباء بھی سرگرم

کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں لوگوں کی مدد کرنے کے لئے کہ ایم ڈی سی میں ایم بی بی ایس سیکنڈ ایئر کے اسٹوڈنٹس نے اپنے دوستوں اور ایک تنظیم ہوپس کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں شروع کی ہیں

یہ اسٹوڈنٹس امدادی سرگرمیوں کے تحت راشن اور ضروری سامان ضرورت مند لوگوں تک پہنچا رہے ہیں ان کا جذبہ قابل تعریف ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے دیگر لوگ بھی ہاتھ بٹا رہے ہیں

۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسا وقت ہے جہاں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اور جہاں تک ممکن ہوسکتا ہے دوسروں کی مدد کے لئے اپنے تمام وسائل فراہم کر رہے ہیں

پاکستان کے نوجوان اس لحاظ سے قابل تعریف ہیں کہ وہ اس مشکل صورتحال میں دوسروں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں