کویت سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو واپس پہنچانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں ۔پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر

کویت میں حالیہ coronavirus کی وجہ سے عزت مآب سفیرِ محترم سید سجاد حیدر
کی امدادی سرگرمیاں قابل صد تحسین ہیں۔
بے روزگاری اور ڈیپریشن سے اُکتا کر پاکستانی کمیونٹی بشمول اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد واپس پاکستان جانا چاہیتی ہے۔ اس سلسلہ میں “پی آئی اے” کی فلائیٹ کا انتظام کے حوالے سے طارق اقبال کی بات چیت آپ کے لے. پیش خدمت ہے

حکومت پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور صرف کویت نہیں دوسرے ممالک میں بھی پاکستانی حضرات جو ٹرانزٹ ویزے پر ہیں وہ اسٹینڈرڈ ہوچکے ہیں ان میں حکومت پاکستان سےجتنے بھی لوگوں کی گزارشات ہیں وہ حکومت کو بھیج دی گئی ہیں پی آئی اے والوں سے بھی رابطے میں ہیں وہ لوگ بھی آئے تھے انہوں نے بھی بتایا ہے کہ ہیڈآفس کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ دیگر ملکوں کی ائیرلائنز کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ اپنی پروازیں تیار کر رہے ہیں ۔

اور مختلف اسٹیشنوں سے ہوکر پاکستان ان کی پروا زیں جارہی ہیں موجودہ صورتحال میں تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ جیسے ہی کویت کے لیے فلائٹ آپریشنز پاکستان سے شروع ہو وہ پی آئی اے سے رابطہ کریں جتنے بھی پاکستانی دوست بہن بھائی ہیں یقینی طور پر ہمیں ان کی مشکلات کا اندازہ ہے اور ہم حکومت پاکستان کو ساری صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھے ہوئے ہیں