مساجد کو پانی کی فراہمی کا پیچیدہ تیکنیکی مسئلہ10سال بعد حل ، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کراچی (  )وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایا ت پر ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے موسیٰ کالونی فیڈرل بی ایریا کی مساجد کو پانی کی فراہمی کا پیچیدہ تیکنیکی مسئلہ حل کرادیا ہے ، علاقہ مکینوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،10سال بعدمسئلہ حل کرنے پر علاقہ مساجد میں پنج وقتہ نمازوں وتراویح کے موقع پر وزیربلدیات ، ایم ڈی واٹربورڈ سمیت دیگر افسران کیلئے دعائیں مانگیں جانے لگیں ،مساجد سے لاو ¿ڈ اسپیکر پر اظہار تشکر کیا جارہا ہے ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹراسداللہ خان نے وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر موسیٰ کالونی یوسی 35کی مساجد کو پانی کی فراہمی میں حائل پیچیدہ رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری سپرنٹنڈنگ انجینئر فیڈرل بی ایریا ولیاقت آباد اویس ملک کو سونپیں تھی ،انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر راحیل احمد، وال مین عبدالحمید اور دیگر عملے کے ساتھ کئی دنوں کی کوششوں کے بعد کئی فٹ گہرائی میں واقع پانی کی لائنوںکے پیچیدہ خامیوں کو دور کرکے علاقہ کی مساجد کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی ،عرصہ بعد مساجد اور علاقہ کو پانی کی فراہمی شروع ہونے پر علاقہ مکینوں خصوصاً نمازیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ،علاقہ کی مساجد سے پنچ وقتہ نمازوں او رتراویح کے بعد وزیربلدیات ، ایم ڈی واٹربورڈ سمیت دیگر افسران کیلئے دعائیں مانگیںجارہی ہیں اورمساجد سے لاو ¿ڈ اسپیکر پر ان سے اظہار تشکر کیا جارہا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل واٹربورڈ اس درینہ مسئلہ کے حل کیلئے متعددبار کوششیں کرچکا ہے تاہم گنجان آبادی ،بے ہنگم تعمیرات کی وجہ سے کئی فٹ گہری زیرزمین لائنوں کی مرمت اور تیکنیکی مسئلہ حل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی ۔   کراچی ( )ترجمان واٹربورڈ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دو ویڈیوکلپس جن میںسے ایک میں ایک شخص کو چوری کی موٹرسائیکل کے پارٹس کھولتے اور دوسرے کلپ میں ایک دفتر سے چوری کی موٹرسائیکل برآمد ہوتے دکھایا گیا ہے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے اس واقعہ سے کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کے کسی دفتر یا ملازم کا کوئی تعلق نہیں ہے ،کلپس میںدکھائے جانے والا آفس واٹربورڈ کا نہیں ہے ۔
کراچی (  ) واٹربورڈ نے عبداللہ ہارون روڈ اور کلب روڈ کے سنگم پر دھنسنے والی 24انچ قطر کی اور لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب دھنسنے والی 54انچ قطر کی سیوریج لائن ریکارڈ مدت میں تبدیل کردی ہے ،مذکورہ لائنوں سے نکاسی آب کا عمل شروع کردیا گیا ، وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پرایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان علی الصبح جاری کام کا معائنہ کرنے پہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے عبداللہ ہارون روڈ اور کلب روڈ کے سنگم پر دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن ریکارڈ مدت میں تبدیل کردی ہے ، مذکورہ لائن سے سیوریج کے پانی کی نکاسی کا عمل بھی معمول کے مطابق شروع کردیا گیاہے ، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب واٹربورڈ نے چند روز قبل دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع کیا جو لاک ڈاو ¿ن کے باعث پیدا شدہ حالات کے سبب التواءکا شکار تھا،ایم ڈی واٹربورڈ نے جاری کام کی ازخود نگرانی کی اور علی الصبح کام کے معیار کا معائینہ کرنے پہنچ گئے ، انہوں نے وہاں کام کرنے والے واٹربورڈ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں ،قبل ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے لیاقت آباد ڈاکخانہ کے قریب دھنسنے والی 54انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کے جاری کام کا معائنہ کیا ،مذکورہ لائن تین دن قبل اچانک دھنس گئی تھی ،ایم ڈی واٹربورڈ کی خصوصی ہدایات پرواٹربورڈ کے عملے نے تین دن تین رات بغیر کسی وقفہ کے کام کرکے لائن تبدیل کرکے مذکورہ لائن سے سیوریج کی نکاسی کا عمل شروع کردیا ہے ،واضح رہے کہ یہ لائن دھنسنے سے لیاقت آباد کے مختلف حصوں میں سیوریج اوورفلو کے مسائل پیدا ہوگئے تھے ہینڈآو ¿ٹ نمبر((01-03-pro/kwsb/,05-20 رضوان حیدر  انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ